کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 25 پیسے کی مزید کمی، پاکستانی روپے کی قدر اور بہتر ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے مزید سستا ہوگیا اور 163 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 163 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔