Aaj Logo

شائع 14 اکتوبر 2020 09:34pm

بابر اعظم مزید ایک سال تک ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار کھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم مزید ایک سال تک ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا۔ اُن کی بطور کپتان مدت میں توسیع کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 تک بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا تھا لیکن کوویڈ کی وجہ سے آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ ملتوی ہوگیا اور یہ ایونٹ اب اگلے سال بھارت میں ہوگا۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل دوسرے سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے 2020 میں مجموعی طور پر 942 رنز اسکور کرلئے ہیں، بابراعظم قومی ون ڈے ٹیم کے بھی قائد ہیں۔

Read Comments