Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2020 07:12pm

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے پچھاڑ دیا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 27 ویں معرکے میں ناردرن کی ٹیم نے بلوچستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ناردرن کی جانب سے دیئے گئے 200 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 160 رنز ہی بناسکی۔ امام الحق 35، اویس ضیاء 34 اور کپتان حارث سہیل نے 28 رنز بنائے۔ شاداب خان اور محمد اسماعیل نے دو دو جبکہ محمد عامر سہیل تنویر اور علی عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی ٹیم نے حیدر علی کے 86 رنز کی بدولت بورڈ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز سجائے تھے۔ کپتان شاداب خان اور علی عمران بھی بالترتیب 42 اور 41 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

بلوچستان کے عماد بٹ دو جبکہ حارث سہیل، تاج ولی اور اختر شاہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ حیدر علی کو 86 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پرمیچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Read Comments