Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2020 09:06pm

شہلا رضا سندھ کی جی ایم ویمن ہاکی مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شہلا رضا کو سندھ کی جی ایم ویمن ہاکی مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی شہلا رضا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ان کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

شہلا رضا سندھ میں ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گی، وہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی چئیر پرسن بھی ہیں۔

Read Comments