Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2020 08:35pm

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سابق کرکٹرز بھی خوش

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سابق کرکٹرز نے بھی خوشی کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا مختصر دورانیہ کیلئے آنا بہت بڑا بریک تھرو ہوگا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ سیریز نوجوان کرکٹرز کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی۔ دوسری جانب سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے متوقع دورہ انگلینڈ کو پاکستان کرکٹ کیلئے بہت بڑی ڈویلمپنٹ قرار دیا۔

بوم بوم نے کہا یقین ہے کہ ای سی بی دورے کا دعوت نامہ ضرور قبول کرے گا، انگلش کھلاڑی پی ایس ایل میں پاکستان آچکے ہیں، انگلش ٹیم بھی آتی ہے تو ہماری میزبانی انجوائے کرے گی۔

سابق کپتان راشد لطایف نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہم ہوگا، بیک ڈور ڈپلومیسی بہت اہم ہوتی ہے، ایسے فیصلوں پر پی سی بی تعریف کا مستحق ہے۔

Read Comments