Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2020 12:00pm

کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کررہےہیں،فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں آج پی ڈی ایم جلسے کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کررہےہیں۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 13سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا،جس میں بینظیربھٹوشہیدکے قافلے کوٹارگٹ کیا گیا ،حملےمیں 180لوگ شہید ہوگئے اور500سےزائدلوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے۔

فواد چوہدر ی نے مزید کہا کہ اس دہشتگردی کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )نے قبول کی،آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہےاوراس کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کررہےہیں۔

Read Comments