Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2020 10:08pm

اسرائیل اوربحرین نے باضابطہ طورپرسفارتی تعلقات قائم کرلئے

اسرائیل اوربحرین نے باضابطہ طورپرسفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔

مانامامیں ایک تقریب میں بحرین اوراسرائیل کے حکام نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک مشترکہ اعلامیہ پردستخط کئے۔

بحرین مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات ،مصر،اردن کے بعدچوتھاعرب ملک ہے جس نے اسرائیل کوتسلیم کیاہے۔

اس موقع پر بحرین کے وزیرخارجہ عبدالطیف بن راشدالزیانی نے تنازعہ فلسطین کے دوریاستی حل سمیت خطے میں امن کی ضرورت پرزوردیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments