Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2020 01:23pm

ذخیرہ اندوزی پر قابو پالیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئےگی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کخلامف سخت ایکشن کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئےگی،

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا۔

اجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ابتدائی طورپراسلام آباد کی9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی، ٹائیگرفورس کمشنراسلام آباد اورڈپٹی کمشنرکے ساتھ مل کرنشاندہی کریں گے۔

اسلام آبادکی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹوں اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ٹائیگرفورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی، ٹائیگرفورس کی نشاندہی پرضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی ۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کاروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوور چارجنگ کی صورت میں دکانداروں کو بھاری جرمانے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، اگر ہم نے ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی، انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت ایکشن ہو ۔

Read Comments