Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2020 02:52pm

حکومت کوایک ماہ میں نئی احتساب عدالتوں کےقیام کافیصلہ کرنےکاحکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ 120 احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق ازخود نوٹس پرسماعت نے کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب رولزکے حوالے سے چیئرمین نیب سے رپورٹ مانگی تھی، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے نیب رولزوزارت قانون میں زیرالتواء ہونے کا مؤقف اپنایا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گزشتہ تاریخ پربھی عدالت کو یہی بتایا گیا تھاجس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس وقت ملک بھرمیں قائم 24 احتساب عدالتیں مکمل طورپرفعال ہیں ، نیب عدالتوں میں کوئی نشست خالی نہیں۔

سپریم کورٹ نے وزارت قانون میں مستقل سیکرٹری تعینات نہ ہونے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے مستقل سیکرٹری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈہاک ازم نہیں چلے گا، نئی 120 احتساب عدالتوں کے قیام پرکیا پیشرفت ہوئی؟۔

سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے نیب رولز سے متعلق رپورٹ طلب کر لیاورحکومت کو120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کاحکم دے دیا،بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

Read Comments