Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2020 09:38am

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی پچہتر ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سےاقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے، مظلوم عوام حقِ خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی قوانین اور معاہدے نظرانداز کرکے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کیلئے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے، پاکستان اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Comments