Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2020 09:56am

کورونا کیسز میں اضافہ:اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پرمختلف سیکٹرز کی10گلیاں سیل کردی گئیں، کسی کو بھی کورونا نیگٹیو سرٹیفکیٹ کے بغیر آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی، ڈی سی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عوام کو ایس او پی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزکی 10گلیوں کوسیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سیکٹر ایف الیون آئی ایٹ جی سکس میڈیا ٹاؤن اور پاکستان ٹاؤن کی مزید 10 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف الیون میں گلی نمبر 46اور23 کو مکمل سیل کیا جائے گا جبکہ آئی ایٹ ٹو ، تھری اور فور کی تین،آئی ٹین ٹو اور جی الیون ٹو کی گلیاں بھی ان میں شامل ہے جبکہ سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 35 کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 2 نجی ہاوسنگ سوسائیٹیوں کی بھی مختلف گلیاں مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی جبکہ مذکورہ گلیاں کل تک سیل کردی جائیں گی۔

Read Comments