Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2020 05:37pm

پاک زمبابوے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔

ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

Read Comments