Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 07:00pm

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

بلوچستان میں پہاڑوں کے دامن میں واقع گوادر کرکٹ اسٹیڈیم توجہ کا مرکز بن گیا اور سوشل میڈیا پر تو دھوم مچ گئی۔ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے یہاں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

پہاڑوں میں گھرا خوبصورت گوارد رکرکٹ اسٹیڈیم، کھیل اپنی جگہ لیکن اس کے دل فریب نظاروں نے سحرمیں جکڑ لیا۔

اسٹیڈیم کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، جس نے دیکھا تعریف کئے بغیر نہ رہا۔ کسی نے لکھا یہ ہے ہمارا خوبصورت بلوچستان تو کسی نے یہ امید ظاہر کی کہ یہاں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

پشاور زلمی کی جانب سے یہاں زلمی کیمپ لگایا گیا جس میں اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لئے گئے۔ پشاور زلمی مینجمنٹ کے مطابق بہترین ٹیلنٹ کو پی ایس ایل سکس میں موقع دیا جائے گا۔

ذیل میں ٹرائلز کے دوران لی گئی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments