Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2020 10:27pm

پاکستان ٹیم کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب

اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی، تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل ہوٹل میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔

قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے علاوہ زمبابوین آل راؤنڈر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل ہوٹل میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

Read Comments