Aaj Logo

شائع 12 نومبر 2020 09:07pm

آن لائن اسٹریمنگ ایپ زی فائیو کی سبسکریپشن ادائیگی پر پابندی

اسٹیٹ بینک نے بھارت کی زی فائیو آن لائن اسٹریمنگ ویڈیو ایپلیکیشن کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھارت کی زی فائیو آن لائن اسٹریمنگ ویڈیو ایپلیکیشن کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پابندی وفاقی حکومت کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زی فائیو بھارت کی آن لائن اسٹریمنگ ویڈیو ایپلیکیشن ہے جس کی سبسکریپشن ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Read Comments