Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2020 09:51pm

دوسرا ایلیمنیٹر: قلندرزکا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183رنزکا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف چیلنجنگ ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ ایک موقع پر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث قلندرز کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی تاہم ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور کی ٹیم 6 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

ڈیوڈ ویزے نے اختتامی اوورز میں 21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 جبکہ سمت پٹیل نے 16 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ فخر زمان 46 اور تمیم اقبال 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ملتان کے شاہد آفریدی نے 4 اوورز کے کوٹے میں 18 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ محمد الیاس، ایڈم لیتھ، جنید خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آج کا میچ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ منگل کو کراچی کنگز سے فائنل میں مقابلہ کرے گی۔

Read Comments