Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2020 09:46pm

فتح کے تسلسل کوفائنل میں بھی برقراررکھنے کی کوشش کرینگے،سہیل اختر

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ جوبھی جیتا پہلی بار فتح کا تاج سرسجائے گا۔

قلندرز دھمال ڈالنے کو تیار تو کنگز بھی ہیں ٹرافی تھامنے کو بے قرار۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حتمی ٹاکرا منگل کو رات 8 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں، فتح کے تسلسل کو فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ قلندرز کیخلاف فائنل میں مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑیوں کو خطرناک سمجھتے ہیں، ہر کھلاڑی کیخلاف گیم پلان تیار ہے۔

Read Comments