Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2020 06:49pm

پی ایس ایل 5 کی بہترین ٹیم کااعلان، ملتان کاکوئی کھلاڑی شامل نہیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا جس میں لیگ مرحلے میں ٹاپ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں بابر اعظم، کرس لین، ایلکس ہیلز، محمد حفیظ اور حیدر علی کو رکھا گیا ہے۔

بین ڈنک بطور وکٹ کیپر اور ڈیوڈ ویزے بطور آل راؤنڈر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ بولرز میں محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں جبکہ فخر زمان کو 12 ویں کھلاڑی کا درجہ دیا گیا ہے۔

Read Comments