Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2020 07:13pm

'پاکستان،افغانستان کے درمیان سرمایہ کاری کے خاطرخواہ مواقع موجود ہیں'

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں افغانستان کے صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا. دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو کابل میں افغان صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی تجارت سے متعلق امور پر ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نےکہا کہ امید ہے کہ راہداری اور ترجیحی تجارت کے معاہدے جنوری 2021 تک طے پاجائیں گے۔آنے والے دنوں میں تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں۔ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments