Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2020 07:01pm

تعلیمی ادارے بند کرنیکی تجویز

رواں ماہ ہی سے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کرنیکی تجویز دے دی گئی۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں تعلیمی اداروں میں بھی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین ندیم مرزا نے رواں ماہ سے ہی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن کے چئیرمین ندیم مرزا نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند کئے جائیں۔

ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ والدین فیس حالات دیکھ کر جمع کرائیں، کئی اسکولوں نے 9ماہ کی فیسیں وصول کر کے اسکول بند کر دیئے۔

ان کاکہنا تھا کہ آن لائن تعلیم ڈرامہ ہے، آن لائن تعلیم اگر ممکن ھوتی تو طلباء بیرون ملک کیوں جاتے، وزراء تعلیم نے بچوں، والدین اور اساتذہ کی جان کو داؤ پر لگایا۔

Read Comments