Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2020 06:51pm

لنکن پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

لنکن پریمیئر لیگ میں اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، ہمبنٹوٹا میں لیگ کا پہلا ایڈیشن 26 نومبر سے 16 دسمبر تک شیڈول ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کا سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا پلان تھا لیکن دورہ نیوزی لینڈ کے باعث ان کی جگہ شاہد آفریدی کو اب قیادت سونپ دی گئی۔

واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں محمد عامر اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔

Read Comments