Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 12:07am

بھارتی فورسز کی ایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ،11 شہری زخمی

بھارتی فورسزنےایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےکھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے11شہریوں کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں چھ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج نےجگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب کونشانہ بنایا۔شہری آبادی پرراکٹس اور مارٹرگولےداغے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شہری آبادی کونشانہ بناناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج کی حرکت اخلاقی دیوالیہ پن کا بھی ثبوت ہے۔

Read Comments