Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 07:00pm

'فضل الرحمان کے پاس ابھی کوئی نوکری نہیں'

معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان نے مسلم لیگ ن کو "ریجیکٹ" کردیا ۔ فضل الرحمان کے پاس نوکری نہیں ہے ۔ کسی بھی پاکستانی کا پی ڈی ایم پر کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فنڈنگ بھارت کر رہا ہے ۔

معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیززلفی بخاری نے کوہاٹ روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لئے تحصیل ہسپتال فتح جنگ میں 16بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نےکہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو فتح ملی،گلگت بلتستان نے مسلم لیگ ن کو بلکل ریجیکٹ کردیا ہے،دونوں آپوزیش کی بڑی پارٹیوں کو گلگت بلتستان نے ریجیکٹ کردیا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیشاور میں تین سو لوگ بلوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر کوئی بھروسہ نہیں ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نظریہ وہی ہے جو بھارت کا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے پاس نوکری نہیں ہے ۔حکومت اگر فضل الرحمان کو کوئی عہدہ دے دے تو وہ چپ ہو جائیں گے۔

زلفی بخارری نے مزید کہا کہ فوج کندھے سے کندھا ملا کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فنڈنگ بھارت کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی پارٹیاں الگ ہو جائیں گی ۔ تینوں آپوزیشن کی پارٹیاں خطرناک نظریہ پیش کر رہی ہیں،کسی کی فوتگی پر سیاست نہیں کرنا چاہتا، والدہ انتقال کر جائیں تو گھر میں دعائیں ختم ہوجاتی ہیں۔

Read Comments