Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2020 09:47pm

لنکا پریمیئر لیگ: کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کی فلائٹ مِس کردی

لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کی فلائٹ مس کردی، فلائٹ مس ہونے کے باعث بوم بوم لنکا پریمیئر لیگ کے 2 میچزمیں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سری لنکا کی فلائٹ مس کردی، اُنہیں سری لنکا پہنچنے کے بعد 3 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ جلد سری لنکا پہنچ کر اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

enter image description here

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔

Read Comments