Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 06:20pm

کیویز کے شکار کا عزم، قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے ڈال لئے

کرائسٹ چرچ: کیویز کے شکار کا عزم لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ڈیرے ڈال لئے۔ قومی دستے میں شامل 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز براستہ دبئی آکلینڈ پہنچے، پھر بس کے ذریعے کرائسٹ چرچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئسولیشن پالیسی کے تحت 54 رکنی دستے کو 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام اراکین ابتدائی 3 روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ بدھ کے روز تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

Read Comments