Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 06:08pm

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔خطےکی سیکیورٹی،قومی سلامتی اوربارڈرکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 237ویں کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطےکی سیکیورٹی،قومی سلامتی اور بارڈر کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں ایل اوسی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی بات کی گئی۔

Read Comments