Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2020 07:48pm

'وفاق نے کورونا سے پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا'

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر صورت حال بہتر ہوئی تو اسکول کھول دیں گے وفاقی حکومت نے کورونا سے پہلے ہی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا۔

حیدرآباد میں سندھ خانزادہ اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں کراچی کی طرح پیپلزپارٹی کے لیے مشکل حالات رہے ہیں پارٹی کارکنان نے مشکل حالات میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں بہت ساری شیطانیوں کے باوجود حیدرآباد میں ووٹ بڑہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں نے جتنی ایم کیو ایم کی سپورٹ کی وہ عہدوں پر گئے لیکن لوگوں کی مشکلات وہی ہیں ایک مرتبہ پیپلزپارٹی کو کراچی اور حیدرآباد والے ووٹ دیں پتہ چل جائیگاجو لوگ ڈراتے ہیں کہ پیپلزپارٹی سندھیوں کی جماعت ہے وہ آزما کر دیکھ لیں جو لوگ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اسمبلی میں آتے ہیں وہ انہی کو خوش رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے اس قسم کا مذاق اور حرکتیں ملک کو کمزور کرتی ہیں معیشت کا حال ستر سالوں میں یہ نہیں ہوا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے ہی حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا جتنی جلدی حکومت جائیگی مسائل حل ہونا شروع ہونگے ، بد قسمتی کی بات ہے جمہوری لحاظ سے ہم پیچھے جارہے ہیں جب حکمرانوں کو پتہ ہوگا کہ لوگوں کے ووٹ سے ہی حکومت بنے گی تو لوگوں کی خدمت ہوگی۔

کورونا سے متعلق سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس تعلیمی سال میں صرف چند ہفتے اسکول کھلے فی الحال فیصلہ ہوا ہے کہ 25 دسمبر سے دس جنوری کی تعطیلات ہوں گی اگر حالات ٹھیک ہوئے تو اسکول کھولیں گے ۔

Read Comments