Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2020 11:13am

نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کا ساتواں کھلاڑی کورونا کا شکار

نیوزی لینڈ میں موجود ایک اورپاکستانی کرکٹرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جمعرات کو 6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ جس کے بعد اب مجموعی کورونا پازٹیو کرکٹرز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ جبکہ دیگر کرکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے اس کرکٹرکا نام ظاہر نہیں کیا گیا. جن چھ کرکٹرز کا پہلے ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا ان کے نتائج کا انتظارہے۔

کرائسٹ چرچ، میں موجود پاکستان اسکواڈ چودہ روز کی آئسولیشن میں ہے، کوویڈ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزرات صحت کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر اس بات کی تسلی کرے گا کہ ان کرکٹرزسے کسی دوسرے کو وائرس منتقل ہونے کا اب خطرہ نہیں۔ اس کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل سکتی یے۔ اب پاکستانی دستے کی کوویڈ ٹیسٹنگ تین روز بعد ہوگی۔

Read Comments