Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2020 07:36pm

وزیراعظم کاوفاقی وزراء اور عسکری قیادت کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ

وزیر اعظم عمران خان، نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ،چیف آف ائیراسٹاف ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔

اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Read Comments