Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 09:01pm

'عوام نے اپوزیشن جماعتوں کانظریہ مسترد کردیاہے'

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےصدر مولانافضل الرحمان پرزوردیاہےکہ وہ ملک میں تشدد پھیلانے کے لئے عوام کواکسانے سے اجتناب کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے کارکنوں اورمدارس کے طلبہ کو مسائل پیدا کرنے کی ہدایات قابل مذمت ہیں۔

پی ڈی ایم کے جلسوں کے نتائج پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کانظریہ مسترد کردیاہےاور وہ ملتان کے جلسے میں شرکت کے لئے نہیں آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہاکہ بدعنوان عناصرکے احتساب کوروکنا ناممکن ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments