Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2020 11:29pm

پاکستان،افغانستان تجارت: فروغ کےلئے اقدامات کرنیکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے علاوہ سرحدوں کا دفاع کرنے کےلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت سرحدی انتظام کے موجودہ نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت آزاد بلکہ محفوظ سرحدوں پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے ایڈیشنل سیکریٹری کی نگرانی میں وزارت داخلہ میں سرحدی انتظام کے نظام کےلئے ایک خصوصی ڈویژن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو معلومات اور تاریخ کا بروقت تبادلہ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا ان تمام لوگوں کی ایک ہی مقام پر تفصیلات اکٹھی کرنا انتہائی ضروری ہے جو زمین سمندر یا فضائی راستوں کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔

اجلاس کو سرحد پر باڑلگانے اور مختلف کراسنگ پوائنٹس پر نظام کی تنصیب پر پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا۔

اجلاس کوبتایاگیا کہ غیر قانونی راستے بند کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات سے صرف ایک سال میں ملکی معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچاہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments