Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2020 01:47pm

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 400,482 ہوگئی، 8,091افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد400,482ہوگئی جبکہ 8,091 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ پھر بھی احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,458نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ00ہزار482ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ74ہزار 350ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ19ہزار 578افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں47ہزار370،اسلام آباد میں30ہزار406،بلوچستان میں17ہزار187 ،گلگت بلتستان میں4658اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6933کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید67مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8091ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2935افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3036،خیبرپختونخوا میں 1369،اسلام آباد میں318،بلوچستان میں167اور گلگت بلتستان میں 97اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث169 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ49ہزار105 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,165مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,863افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ43ہزار286مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار969کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2458افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 55لاکھ49ہزار779افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں 300 مریض وینٹی لیٹرپر موجود ہیں، کورونا کیلئے 1752وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔

Read Comments