Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2020 11:33pm

تیزترین انٹیجن ٹیسٹنگ شروع کرنے کی قومی پالیسی وضع

کورونا وائرس کی فوری تشخیص کےلئے تیز ترین انٹیجن ٹیسٹنگ شروع کرنے کی قومی پالیسی وضع کردی گئی۔

قومی ادارہ صحت کےایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بتایا کہ عالمی معیارات کے مطابق انٹیجن ٹیسٹنگ کرنے کےلئے متفقہ پالیسی وضع کرنے کی غرض سے تمام صوبوں سے مشاورت کی گئی ہے۔

فورم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر سرکاری شعبے کی تمام لیبارٹریاں مخصوص کیٹگریوں کےلئے انٹیجن ٹیسٹ کرسکتی ہیں۔

صوبائی نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ تمام بڑے ہسپتالوں میں Antigenٹیسٹنگ کرنے کے تمام ضروری انتظامات کئے جارہےہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments