Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2020 08:56pm

روس کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش

روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کوپاکستان میں روسی سفارتخانےکا آفر لیٹر موصول ہوا۔پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ۔وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

مراسلے کے مطابق اسپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے۔اسپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے۔اسپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے۔ دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔

واضح رہے اسپٹنک فائیو کے لئے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی ہے۔

Read Comments