Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2020 05:16pm

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں کمی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعرات کے روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 49 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی 3 روز میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 36 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ آج اس کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔

enter image description here

Read Comments