Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2020 12:10pm

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز چائنیز کورونا ویکسین کے ٹرائل میں مصروف

لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز چائنیز کورونا ویکسین کے ٹرائل میں مصروف ہے، شہری رضاکارانہ طور پر ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں۔

نو ہزار افراد پر ٹرائل میں پانچ فیصد افراد پر منفی اثرات بھی رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں اگر نتائج بہتر رہے تو مارچ تک ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کہتے ہیں اب تک پانچوں سینٹرز سے نو ہزار افراد نے ٹرائل میں حصہ لیا ہے، پانچ فیصد افراد پر منفی اثرات بھی ظاہر ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف لاہور کی بائیو لیب میں ٹرائل پر تحقیق کا عمل جاری ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں اگر پہلے اور دوسرے فیز کے ٹرائل کے نتائج بہتر رہے تو مارچ 2021 تک ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

دو اکتوبر کو چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کے اٹھارہ ہزار افراد پر ٹرائل کیے جائیں گے، فروری 2021 تک ٹرائل کے دوفیز مکمل ہوں گے۔

Read Comments