Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2020 11:18pm

ٹک ٹاک پر فحش مواد دکھانے کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ مواد دکھانے کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا، بتایا جائے ٹک ٹاک پر فحش مواد کیسے روکا جا سکتا ہے؟ عدالت کا استفسار۔

سندھ ہائیکورٹ نے فحش اور بے ہودہ ٹک ٹاک خلاف درخواست پرعبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسارکیا کہ بتایا جائے ٹک ٹاک پر فحش مواد کیسے روکا جا سکتا ہے؟

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ اب تو بعض ٹی وی چینلز ٹک ٹاک پروگرام کر رہے ہیں۔ ایسے ٹک ٹاک گروپس ہیں جن میں گالیوں کا مقابلہ ہوتا ہے۔ فیس بک، یوٹیوب کی پالیسی ہے مگر ٹک ٹاک پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی جو ٹی وی چینلز ایسا کر رہے ہیں ان کے خلاف پیمرا جائیں۔ عدالت آبزرویشن دی پیمرا قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

Read Comments