Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2020 06:12pm

دنیا بھر میں عارضی معطلی کے بعد یوٹیوب سروس بحال ہونا شروع

دنیا بھر میں عارضی معطلی کے بعد یوٹیوب سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل دنیا بھر میں ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب کا لنک ڈاؤن ہوگیا تھا، جس سے کروڑوں صارفین کی ویب سائٹ تک رسائی نہیں ہو پارہی تھی تاہم اب سروس دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں جی میل سروس بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

enter image description here

اس تمام تر صورتحال میں یوٹیوب کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو یوٹیوب کے استعمال میں پیش آنے والی دشواری سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

Read Comments