Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2020 07:31pm

سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی قلندرز کے ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قلندرز کے ہوگئے، آئندہ ماہ ہونے والی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قلندرز کی ٹیم نے آفریدی کو آئیکون پلیئر منتخب کرلیا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ کیلئے بہترین کام کررہی ہے، خواہش تھی کہ قلندرز کا حصہ بنوں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا چوتھا ایڈیشن 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

Read Comments