Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2021 07:36pm

'معیشت کی بہتری کےلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے'

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کہتےہیں اپوزیشن کہتی ہےماضی کی بات نہ کریں۔ہمیں ماضی کی غلطیوں سےسیکھ کرآگے بڑھناہے۔پاکستان کا ماضی اورحال سب کےسامنے ہے۔ہمیں اپنی عوام کو مایوس نہیں کرناچاہیئے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اقتدارسنبھالاتو معاشی حالت خراب تھی۔معیشت کی بہتری کےلئےمشکل فیصلےکرناپڑے۔ ماضی کی حکومت نےجان بوجھ کرڈالرکوسستارکھا۔ڈالرسستارکھنےکےلئےاپنےڈالرمارکیٹ میں رکھناپڑتےہیں۔

انہوں نےکہاحکومت نےڈیڑھ سال سےاسٹیٹ بینک سےپیسےنہیں لئے۔حکومت نےاپنےاخراجات میں ریکارڈ کمی کی۔ملک کی آمدنی بڑھانے کےلئے اقدامات کیے۔

مشیرخزانہ نے کہاکوروناکےدوران پوری دنیاکاجی ڈی پی نیچےآیا۔بھارت کی جی ڈی پی گروتھ پاکستان سےکم ہے۔ہماری حکومت نےکورونا سے بہتر اندازمیں نمٹا۔

Read Comments