Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2021 07:41pm

'اپوزیشن کےاحتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اپوزیشن کےاحتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔بادام والا حلوہ میں ہی کھلاؤنگا۔

شیخ رشید کاکہناتھاکہ کوشش کرینگےمدرسےکابچہ احتجاج میں شریک نہ ہو۔نیب کوحراساں کرنےکی اجازت نہیں دےسکتے۔کسی نےقانون کو ہاتھ میں لیاتوسختی سےنمٹیں گے۔

انکاکہنا تھاپہلی بارریڈزون میں آنےکی اجازت دےرہےہیں۔وزیراعظم کی اجازت سےہی اجازت دی ہے۔عمران خان نےالیکشن کمیشن میں 40 ہزار کاڈیٹاجمع کرادیا۔ن لیگ 4ہزارافرادکاڈیٹاجمع نہیں کراسکےگی۔ مدرسے کےبچوں کوسیاست کےلئےاستعمال کیاتوقانون حرکت میں آئیگا۔ مدرسے دین کےمینارہیں ،اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔

شیخ رشید نے کہااسرائیل کوتسلیم کرنےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Read Comments