Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2021 07:46pm

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

گال: انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز 74 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے 38 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے ہدف حاصل کرلیا۔

جونی بیرسٹو 35 اورڈین لورینس 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پہلی اننگزمیں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر انگلش کپتان جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہوگا۔

Read Comments