Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2021 08:26pm

'ریاست میں مدینہ میں انصاف بڑی چیز تھا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں سب سےبڑی چیزانصاف تھا۔

لیٹرآف ایڈمنسٹریشن اوروارثتی سرٹیفکیٹ اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان بطورمہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں سب سےبڑی چیزانصاف تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ خلیفہ وقت نےپیسہ اپنی ذات پرخرچ نہیں کیا،

ان کا کہنا تھا کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کےاجراء میں7سال تک لگتےتھے، اب صرف15روزمیں وراثتی سرٹیفکیٹ کااجراء ہوجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اصلاحات کامقصدعام آدمی کی زندگی آسان بناناہے، وزارت قانون نےعام آدمی کوسہولت فراہم کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کوشریعت کےمطابق جائیدادکاحصہ ملناچاہئے۔

Read Comments