Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2021 09:42pm

براڈ شیٹ معاملہ: جسٹس(ر) عظمت سعید انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

وفاقی حکومت نےبراڈ شیٹ معاملے پرجسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کوبراڈشیٹ انکوائری کمیٹی کاسربراہ مقرر کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی کے باقی ممبران کا تقررجسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرلکھا کہ براڈ شیٹ معاملہ پرانکوائری کمیٹی کےسربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ ہونگے۔براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ ہونگے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے بھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقررکردیا ہے۔کمیٹی کے باقی ممبران کا تقررجسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

Read Comments