Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2021 07:40pm

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

چینی ہو یا دالیں، سب کے دام آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ گاہکوں کے ساتھ دکاندار بھی پریشان ہوگئے ہیں۔

سبزیوں کی قیمتوں میں کچھ حد تک استحکام آیا مگر چینی، دودھ، گھی اور دالوں کی قیمتیں تو آؤٹ آف کنٹرول ہوتی جارہی ہیں۔

مہنگائی ہے کہ قابو سے باہر اور آمدن بڑھنے کا نام نہیں لے رہی۔ دکانوں کے باہر کھڑے شہری بے حد پریشان ہیں۔

مہنگی اشیاء گاہکوں کے تو ہوش اڑا رہی ہیں، دکاندار بھی کچھ کم پریشان نہیں۔ کہتے ہیں گاہکوں کو لگتا ہے کہ وہ قیمتیں بڑھاتے ہیں لیکن یہ اشیاء خریدنا اب ان کیلئے بھی مشکل ہے۔

گھی دو سو سے دو سو نوے روپے کلو، چینی پچاسی سے پچانوے روپے جبکہ دودھ کی قیمت بھی ستر سے ایک سو بیس روپے فی کلو پر جا پہنچی ہے۔

Read Comments