Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 فروری 2021 06:12pm

پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ عالمی سطح پر بڑھ گئی

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔ اس کے برعکس عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس سونا 1823 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1390 اور 1192 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Read Comments