Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 فروری 2021 07:01pm

ڈالر کے مدمقابل پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں کمی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 43 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز امریکی کرنسی 43 پیسے مزید سستی ہوگئی ہے۔ ڈالر 159 روپے 99 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت بڑھ گئی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔ اس کے برعکس عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس سونا 1823 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1390 اور 1192 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Read Comments