Aaj Logo

شائع 11 فروری 2021 04:43pm

روپے کے مدمقابل ڈالر مزید نیچے آگیا

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، رواں کاروباری ہفتے کے 4 روز میں ڈالر 92 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعرات کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 24 پیسے کی مزید کمی دیکھی گئی ہے جس سے ڈالر 159 روپے 31 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 07 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں پیر کو 43 پیسے، منگل کو 21 پیسے، بدھ کو 4 پیسے اور آج جمعرات کو 24 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

Read Comments