Aaj Logo

شائع 24 فروری 2021 09:32pm

'مریم کے پاپا آئیں گے،ووٹ چوروں کو رُلائیں گے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم پر دھاندلی کے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

وزیرآباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی میں وزیراعظم کےماتحت ادارے ملوث ہیں۔الیکشن کمیشن سچ سامنے لائے ورنہ سارے نام عوام کے سامنے لائیں گے۔حکومت اتنی نالائق ہےکہ دھاندلی بھی صحیح طرح سے نہ کرسکی۔

ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہبازکی رہائی کےبعدہم ایک اورایک گیارہ ہوجائیں گے۔دوشیرنیوں نےووٹ چوروں کو تارے دکھادیے۔مریم کے پاپا آئیں گے، ووٹ چوروں کو رُلائیں گے۔

Read Comments