Aaj Logo

شائع 25 فروری 2021 08:09pm

این اے 75 ڈسکہ، ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکومت متحرک ہوگئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم اور ترجمانوں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ڈسکہ کے انتخابی نتائج بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے قانونی اور آئینی پہلووں پر مشاورت کی گئی،

ترجمانوں کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فیصلے کو چیلنج کرنے پر مشاورت مکمل کرلی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا علی اسجد ملہی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپیریم کورٹ میں چلینج کیا جائے گا، علی اسجد ملہی ڈسکہ این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں تاہم فیصلے کو چلیج کرنے کے حوالے مزید مشاورت ہوگی۔

Read Comments